ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے اقتصادی ایمرجنسی سے عوام بے حال: سچن پائلٹ

بی جے پی کے اقتصادی ایمرجنسی سے عوام بے حال: سچن پائلٹ

Mon, 01 Oct 2018 21:33:56    S.O. News Service

جے پوریکم اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راجستھان ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر پیر کو مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ بولا اور اس مہنگائی کو عوام کا استحصال پر مبنی اقتصادی ایمرجنسی قرار دیا۔پائلٹ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے عام عوام پر غیر متوقع مہنگائی کا بوجھ پڑ رہا ہے اور عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے راحت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی الزام لگایا کہ آئی ایل اینڈ ایف ایس کے 90000 کروڑ روپے کے قرض کو ایل آئی سی کے ذریعہ ادا کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں عام عوام کے انشورنس کا پیسہ جمع ہے۔پائلٹ نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت کی اقتصادی پالیسی سرمایہ داروں کے حق میں ہے اورعوام کی گاڑھی کمائی کو لے کر بھاگنے والے بھگوڑو ں پر نکیل کسنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔پائلٹ نے ریاست کی وسندھرا راجے حکومت سے کوآپریٹیو بینکوں سے متعلق 15 ویں تنخواہ معاہدے کو جلد لاگو کرنے کی مانگ کی۔پائلٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت بننے کے بعد کی تاریخ ایک جنوری 2014 سے ریاست کے اعلیٰ کوآپریٹو بینک اور 29 مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے عملہ جات کے 15 واں تنخواہ کا معاہدہ التوا ہے۔پائلٹ کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت کبھی کمیٹی قائم کرنے تو کبھی تنخواہ معاہدے کا قانون نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اس معاہدے کو لاگو نہیں کر رہی ہے اور اہلکاروں کے تئیں بے حسی اور مایوس کن رویہ برقرار ہے ۔ 


Share: